سکھ یاتریوں کے ہمراہ آنے والے 12 ہندو زائرین کو بھارت واپس بھیج دیا گیا

ہر سال بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی کے مزار پر حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کر سکیں۔
سکھ یاتریوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ننکانہ صاحب جانے کی اجازت دی جاتی ہے، جہاں بابا گرونانک کا جنم دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
تاہم پاکستانی امیگریشن حکام کے مطابق، سکھ یاتریوں کے ہمراہ آنے والے 12 ہندو زائرین کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد پیدائشی طور پر سندھ کے رہائشی تھے لیکن اب بھارتی شہریت اختیار کر چکے ہیں۔
امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان میں داخلے کی اجازت صرف سکھ یاتریوں کو دی گئی تھی، اس لیے ہندو زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکی۔
