دبئی اور ابوظہبی کی سٹاک مارکیٹس میں 120 ارب ڈالر ڈوب گئے

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث دبئی اور ابوظہبی کی سٹاک مارکیٹس میں 120 ارب ڈالر ڈوب گئے۔
ایران پر امریکا اسرائیل جنگ سے دنیا کی معیشتوں کو بڑے مالیاتی نقصانات ہونے لگے۔
دوسری جانب تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو 111 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ادھر خا م تیل کی سپلائی پر تشویش برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر میں ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 900پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کورین کاسپی انڈیکس 4 فیصد سے زائد گرا جبکہ بھارتی سٹاک ایکسچینج دو فیصد جبکہ جاپانی کی نکئی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصدکی کمی آئی۔
