وسیم اکرم بھارتی میڈیا پر برس پڑے

- قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے خود سے متعلق جھوٹی خبر چلانے پر بھارتی میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے نام کی منظوری دی تھی جس پر وسیم اکرم سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن بھارتی میڈیا جو پاکستان کے ہر معاملے میں پروپیگنڈا کرتا ہے اس معاملے پر بھی جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانے سے باز نہ آیا۔
Congratulations to @iramizraja on being nominated as BOG member by PM to being PCB chairman I am confident that Rams will bring a positive change in Pakistan cricket as he has the vision and experience to achieve that.Pakistan cricket needs a big lift and my support are with you
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے گزشتہ روز یہ خبر شائع کی کہ وسیم اکرم بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند تھے لیکن ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو جواب دیا کہ برائے مہربانی اس طرح کی جھوٹی خبروں کو پھیلانا بند کر دیں اور اپنے ذرائع ٹھیک کر لیں۔
Please stop spreading such fake news. Get your sources right.TOI is one of India’s top and credible newspapers and such baseless news can only hurt that image.PCB chairman’s post is a specialised job and I was never interested in it. Thank God, I am content where I am in my life https://t.co/tI9S508nDw
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹائمز آف انڈیا کا شمار بھارت کے بڑے اور معتبر اخبارات میں ہوتا ہے لیکن اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ ایک اسپیشلائزڈ ملازمت ہے اور میں نے کبھی بھی اس عہدے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں آج زندگی میں جس مقام پر ہوں وہاں مطمئن ہوں۔
