پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف بیٹی کی ماں بن گئیں

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بسمہ معروف نے بیٹی کی پیدائش کی خبر 30 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، الحمداللہ’۔
بسمہ معروف کی مذکورہ ٹوئٹ کے بعد فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسپورٹس اینکر اور صحافی سویرا پاشا نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی اور کہا کہ دوسری اننگز کے لیے تیار رہیں۔
Allah SWT has blessed me with a daughter Alhamdulillah 🙏🏻♥️
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) August 30, 2021
کرکٹر سہیل انور نے بسمہ معروف اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔
Allah SWT has blessed me with a daughter Alhamdulillah 🙏🏻♥️
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) August 30, 2021
کرکٹر عمر گل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔
Allah SWT has blessed me with a daughter Alhamdulillah 🙏🏻♥️
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) August 30, 2021
انگلینڈ کے کرکٹر ہیتھر نائٹ نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی۔اینکر حیدر اظہر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرکٹر انور علی خان نے لکھا کہ ‘ماشااللہ، اللہ پاک نصیب اچھے کرے، آمین’۔
Allah SWT has blessed me with a daughter Alhamdulillah 🙏🏻♥️
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) August 30, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ ہم بسمہ معروف کو بیٹی کی والدہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Allah SWT has blessed me with a daughter Alhamdulillah 🙏🏻♥️
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) August 30, 2021
ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سوال کیا گیا کہ ‘آپ کے خیال میں وہ کیا بنے گی، بلے باز یا باؤلر’؟
We congratulate @maroof_bismah on becoming mother of a baby girl.
Who do you reckon she would become – a batter or a bowler?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2021
خیال رہے کہ بسمہ معروف 2018 میں اپنے کزن ابرار احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔انہوں نے رواں برس اپریل میں غیر معینہ مدت تک کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔