آئرلینڈکےساحل پربوتل میں بند13سال پراناپیغام برآمد

آئرلینڈکےساحل پر کینیڈین جوڑے کو بوتل میں بند13سال پراناخط ملا جسے انہوں نےسوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔

ستمبر 2012 میں ایک نوجوان جوڑے، انیتا اور براڈ نے کینیڈا کے ایک جزیرے کی سیر کے دوران ایک شیشے کی بوتل میں پیغام رکھ کر اسے بحر اوقیانوس میں پھینک دیا۔

پیغام میں لکھا تھا کہ انیتا اور براڈ بیل آئی لینڈ آئے، ہم یہاں رات کے کھانے سے لطف اندوز ہوئے اور کنارے تک گئے۔ جس کو بھی یہ پیغام ملے، ہمیں کال کرے۔

یہ بوتل 13 سال بعد اور تقریباً 2 ہزار میل دور، ایک اور جوڑے کیٹ اور جان گرے کو ملی، جنہوں نے بوتل کھول کر پیغام پڑھا اور حیرت میں ڈوب گئے۔

انہوں نے سوچا، "کیا انیتا اور براڈ اب بھی ایک ساتھ ہیں؟”

یہ جاننے کے لیے انہوں نے پیغام میں موجود فون نمبر پر کال کی، لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

Back to top button