سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپےاضافہ

 ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید1300روپےاضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،کراچی،سکھر،حیدرآباد،کوئٹہ میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے اضافے سے 2لاکھ 78ہزار300روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے تھی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 278 روپے 72  پیسے تھی۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے

۔100انڈیکس کی گراوٹ چوتھے دن میں 4948 پوائنٹس ہوچکی ہے۔ 100 انڈیکس آج 1510پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا ہے۔بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

Back to top button