4اسرائیلی یرغمالیوں کے لاشوں کے بدلے140فلسطینی رہا

حماس کی جانب سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے  کرنے پر 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق  قیدیوں کےتبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے،جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا،دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔

اوفر میں زیر حراست 43 فلسطینیوں کو ریڈ کراس منتقل کردیا گیا ہے،جنہوں نے بس سے اتر کر باہرجمع ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

مصری میڈیا کے مطابق تقریباً 100 مزید فلسطینی قیدیوں کو مصر کے حوالے کر دیا گیا،جہاں وہ اس وقت تک رہیں گے جب تک کہ کوئی دوسرا ملک انہیں قبول نہیں کرتا۔

Back to top button