1400 سے زائد صحافیوں میں روڈا پلاٹس کی تقسیم کا عمل شروع

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا صحافی برادری سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، پنجاب بھر کے 1400 سے زیادہ صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس کی الاٹمنٹ شروع کر دی گئی، وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والی تقریب کے دوران صحافیوں میں مسکن راوی پروجیکٹ کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے، وزیر اطلاعات عامر میر نے تقریب میں وزیراعلی سید محسن نقوی کی ترجمانی کی، روڈا کے سربراہ عمران امین اور ڈی جی پی آر روبینہ افضل کی بھی تقریب میں شرکت، اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ کرائٹیریا پر پورا اترنے والے صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے، پلاٹس کے لیے مستحق قرار پانے والے صحافیوں کو روڈا خود آگاہ کرے گا۔ انھوں نے بتایا کہ صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل سکروٹنی کمیٹی نے طویل سکروٹنی کے بعد اہل افراد کی لسٹ فائنل کی، محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا۔
