سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 1400روپے اضافے سے2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کاہوگیا۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ41 ہزار941  روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس ہے۔

دریں اثنا انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاو 15 پیسے اضافے سے 280 روپے 68 پیسے ہے۔

Back to top button