انگلینڈ کیخلاف پہلےٹیسٹ میچ کیلئے15رکنی پاکستانی اسکواڈ کااعلان

انگلینڈ کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ کےلیے15رکنی پاکستانی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا۔
انگلینڈ3ٹیسٹ میچز کھیلنےکےلیےپاکستان آئے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں7 سے11اکتوبر تک کھیلا جائےگا۔
پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے منگل کوانگلینڈ کےخلاف ملتان ٹیسٹ کےلیے5 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
قومی اسکواڈ میں شان مسعود(کپتان)سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد،بابراعظم،میرحمزہ ،محمد ہریرہ،محمد رضوان (وکٹ کیپر)نسیم شاہ، نعمان علی،صائم ایوب،سلمان علی آغا،سرفراز احمد (وکٹ کیپر)اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
15ٹیسٹ میچوں میں47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کےاسپنر نعمان علی نےفاسٹ بولرخرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کےپلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔
اسکواڈ پیر30 ستمبرکوملتان میں جمع ہو گا جہاں تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔
علاوہ ازیں کامران غلام اور محمد علی جو بنگلادیش کےخلاف سیریزمیں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھےسلیکٹرزکی پلاننگ میں مضبوطی سےقائم ہیں۔
تاہم سلیکشن پالیسی میں مستقل مزاجی اورتسلسل پر زور دینے کی وجہ سے اور اس یقین کی وجہ سے کہ ایک ٹیسٹ کے لیے15 کھلاڑی کافی ہیں۔انہیں چیمپئنز ون ڈے کپ اور3 اکتوبر سے شروع ہونےوالےپریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھنے کامشورہ اورحوصلہ افزائی کی گئی ہےتاکہ وہ مسابقتی کرکٹ کے ذریعے تیار رہیں ۔
پینتھرزچیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل پہنچ گئی
پاکستان مینز ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہےکہ مصروف ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے ساتھ یہ سمجھ میں آتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سےقبل اپنےکھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے۔ ہم یہاں انگلینڈ کےخلاف پاکستان میں سیریز کابےحد انتظارکررہےہیں ۔ہم اپنےجوشیلے فینز کے سامنےکھیلنےکےلی پرجوش ہیں۔
