پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 156 پروازیں منسوخ

10ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 184 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے گئی مسافر پریشان ہیں۔
ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر، شام کی فضائی حدود اعلانیہ مکمل بند ہیں، اس کے علاوہ امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے کل سے مسلسل بند ہے۔
کراچی سے دبئی شارجہ دوحہ نجف استنبول ابوظہبی مسقط بحرین اور تہران کی 42 پرواز منسوخ ہیں، لاہور سے ابوظہبی دمام تہران دبئی دوحہ مسقط راس الخیمہ شارجہ بحرین کی 40 پروازیں منسوخ ہیں، اسلام اباد سے دبئی دوحہ دمام مسقط اویت ابوظہبی ریاض بحرین شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ ہیں۔
پشاور سے دوحہ دبئی ابوظہبی شارجہ جدہ کی 18 تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں، ملتان سے دوحہ مسقط ابوظہبی شارجہ دبئی جدہ کی 22 پروازیں منسوخ ہیں، فیصل آباد سے دبئی شارجہ ابوظہبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی جدہ دبئی شارجہ دمام مسقط کی 12 پرواز منسوخ ہیں، کوئٹہ سے دبئی کی آج کی دونوں غیرملکی پروازیں منسوخ ہیں، دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ائیرپورٹس آج بھی مسلسل بند ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ئیرپورٹس کا فلائٹ اپریشن بھی نارمل ہے، ترکیہ کا فلائٹ آپریشن بحال ہے، ترکش ائیر کی پروازیں دور دراز کے روٹ اختیار کر رہی ہیں۔

Back to top button