فاسٹ بائولر حارث رئوف کرونا کا شکار ہوگئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی فاسٹ بائولر حارث رؤف کرونا کا شکار ہوگئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اب حارث کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

کرونا مثبت آنے کے بعد آئسولیٹ ہوگیا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ مجھ میں کرونا کی ہلکی سی بھی علامات نہیں ہیں۔فاسٹ باولر نے مداحوں سے در خواست کی کہ برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے کے دوران قومی اسکواڈ جوائن کرنے تک انتظار نہیں کرسکتا۔

Back to top button