بلاول بھٹو نےعمران خان کو3 دن کا الٹی میٹم دے دیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عمران خان کو 3 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کے پاس صرف تین دنہیں،استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔
بلاول بھٹو کا اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، جہاں سے گزر رہے ہیں لوگ ہمارا استقبال کر رہے ہیں، ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں، پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے، ہم سلیکٹڈ اور نااہل وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج دہشت گردی، مہنگائی، بیروزگاری اور حکومت کے آمرانہ طریقہ کار کے خلاف ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی اپنی مہلت دہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاس اب تین دن باقی ہیں، استعفیٰ دیں اور چلے جائیں، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں عمران خان اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کریں، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں اور کٹھ پتلی کو گھر بھیج کر صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے۔
