سعودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم،پروازیں بحال کردیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے مملکت میں عائد کی گئی پابندیاں اٹھالیں ہیں.سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے باضابطہ ذرائع نے بتایا کہ مملکت میں سماجی فاصلے، باہر ماسک پہننے جیسے اقدامات اب لازمی نہیں۔
حرمین شریفین ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ کھل جائیں گی۔
حکام کے مطابق مملکت میں براہ راست آمد کی معطلی کو ختم کر دیا جائے گا۔ مملکت سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی معطلی کو مندرجہ ذیل ممالک جمہوریہ جنوبی افریقہ، جمہوریہ نمیبیا، جمہوریہ بوٹسوانا، جمہوریہ زمبابوے، کنگڈم آف لیسوتھو، کنگڈم آف ایسواتینی، جمہوریہ موزمبیق، جمہوریہ ملاوی۔ جمہوریہ ماریشس، جمہوریہ زیمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشلز، متحدہ جمہوریہ کوموروس، وفاقی جمہوریہ نائیجیریا، وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے لیے عارضی طورپر روکی گئی فلائیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Back to top button