وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 8 یا 9 تاریخ کو پیش کردیں گے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 8 یا 9 تاریخ کو پیش کردیں گے
لاہورمیں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔

Back to top button