اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات کرنے چاہئیں

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا اپوزیشن کو قبل از وقت انتخابات کے معاملے پرمذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں۔
انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے اور مسائل حل کرنے کا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو انتخابات 5 سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال یا 6 مہینے پہلے بھی ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو کون سی قیامت آ جائے گی؟ آئیں ہم مل کر بات چیت کرتے ہیں
