راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسراروز،آسٹریلیا کوپاکستان سے برتری کیلئے205 رنزدرکار

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا ، آسٹریلیا کے 2 وکٹ پر 271 رنز بنالئے ہیں جبکہ اسے پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 205 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے طویل شراکت داری قائم کرتے ہوئے سکور کو 156 تک پہنچایا تاہم 40 ویں اوور میں ساجد خان نے ڈیوڈ وارنر کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ عثمان خواجہ نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 97 کے انفرادی سکور پر نعمان علی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنالئے ہیں، سٹیون سمتھ اور مارنس لبس شاگنے کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز چار سو چھہتر رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی، اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔
پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹر کمنز، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل سٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔

Back to top button