اقتدارہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے
مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے.
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان کس طرح ذہنی توازن کھوبیٹھتا ہے، اسے اخلاقی اقدار نہ دشمنی کاظرف ہوتاہے، نہ اپنےعہدےکی عزت کاکوئی پاس۔
انہوں نے کہا پہلے سب کو گالیاں دیں پھرکہاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔عمران خان آپ کے ہوش کیوں اڑےجارہے ہیں؟ ہسٹیریائی اندازمیں بول رہےہیں، کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، آپ کچھ کھلاڑیوں والا جذبہ دکھائیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی وہ اپوزیشن رہنماؤں کے نام بھی بگاڑتے رہے۔