حجاب پہننا خواتین کا اپنا انتخاب ہے

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خواتین حجاب پہننا چاہتی ہیں یا برقع اتارنا چاہتی ہیں، یہ ان کا اپنا انتخاب ہے۔
یہ بات ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کی ،انہوں نے کہا کہ وہ دونوں میں سے کسی کی بھی حمایت نہیں کرتی بس یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اس میں کسی کا انتخاب ک احق خواتین کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بھی اہم معاملات ہیں جن کے لیے لوگوں کو لڑنا چاہیے جیسے خواتین کی انفرادی آزادی، ان کی تعلیم اورخواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خواتین کے حقوق پر لکھے جانے والے اپنے ایک مضمون کا لنک بھی دیا۔

Back to top button