راولپنڈی ٹیسٹ :چوتھے روزآسٹریلیا پاکستان کی برتری ختم کرنے کے درپے

راولپنڈی ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ میں چوتھے روزکے کھیل کے دوران آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کی برتری ختم کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
چوتھے روزآسٹریلیا نے 271 رنز 2وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی تو مارنوس لیمبوشین 90 اور ٹریوس ہیڈ 8رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی ٹیم نے چائے کے وقفے تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو، ساجد خان اور شاھین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ رات کی مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہ ہوسکا۔ ایمپائرز نے صبح گراؤنڈ کا 2 بار معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
