عالمی منڈی میں تیل اورگیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عالمی منڈی میں تیل اورگیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔
اسی طرح گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اورفی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

Back to top button