بحیرہ روم میں2کشتیاں الٹنے سے 16 تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں کشتیاں الٹنے سے16 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 23 کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب مہاجرین کی ایک کشتی الٹنے سے دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23 دیگر کو بچالیا گیا۔
بحیرہ ایجیئن میں ابتدائی طور پر چار لاشیں ملی تھیں لیکن پھر گشتی کشتیوں کے ذریعے تلاش کے بعد تین دیگر لاشیں بھی ملی ہیں۔کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے جو ترکیہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر الٹ گئی۔معتدل موسم کے باوجود کشتی میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں چار خواتین، ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں، جبکہ کسی دوسرے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
یونان کے مشرقی بحیرہ روم میں یورپ کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کے جزائر کو ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے مغربی یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کے لیے ایک عام راہ گزر بنادیا ہے۔