پشاوردھماکے کے شہدا کو 20 لاکھ فی کس دئیے جائینگے

خیبرپی کے کی صوبائی حکومت نے پشاور کی کوچہ رسالدار شہداء کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شہدا کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے، زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوچہ رسالدارشہداء کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔
دوران اجلاس مختلف قسم کے معاوضوں کی شرح بڑھانے کیلئے ریلیف ایکٹ میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ئگئی ہے، دوران اجلاس 2022-23 کیلئے 1.2میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری سمیت ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی رولز آف بزنس 2021 کی منظوری دی۔
اسمبلی اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے سمیت صحت کارڈ میں بون میرو کا علاج شامل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مختلف معاملات پر بنائی گئی کابینہ کمیٹیوں کو اپنی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
