روس کا کروز میزائل حملہ، یوکرائن میں طیاروں کا پلانٹ تباہ

روس نے آج صبح بمباری سے یوکرائن میں طیاروں کی مرمت کے پلانٹ کو تباہ کر دیا ہے، پلانٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
یوکرائنی حکام کے مطابق روس نے لوپوشہر میں ائیرپورٹ کے نزدیک پلانٹ کو نشانہ بنایا، میزائل سمندر سے فائر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
روسی فوج نے متعدد کروز میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں طیاروں کی مرمت کا پلانٹ تباہ ہوگیا، حکام کے مطابق پلانٹ پرکروز میزائل حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
