سری لنکا میں کاغذ کی قلت کے باعث امتحانات ملتوی

سری لنکا میں کاغذ کی قلت کے باعث لاکھوں طلبا امتحانات دینے سے قاصر رہے، 1948 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا شدید معاشی بحران کا شکار ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
زرِ مبادلہ کی کمی سے روشنائی اور کاغذ نایاب ہوچکے ہیں اور لوگ گھریلو ایندھن کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں، وسری جانب گوشت، دودھ، اور دیگر ضروری اشیا بھی عوامی دسترس سے باہر ہیں، دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی ان روابط کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا پر قرض کا پہاڑ ہے اور ملکی زرِ مبادلہ صرف دو ارب تین کروڑ ڈالر پر موجود ہیں، اس تناظر میں دوکانوں اور مارکیٹوں میں لوگوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دودھ ، شکر تک کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا طویل بلیک آؤٹ معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
