آنکھوں سے اوجھل آئینے کا بنا انوکھا مکان

لندن میں ایک مکان ایسا بھی ہے جس پر بڑے آئینے نصب ہے اوردور سے دیکھنے پر یہ اوجھل ہی دکھائی دیتا ہے اور اسے ’دکھائی نہ دینے والا مکان‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اے 316 روڈ پر واقع یہ مکان تعمیر کا شاہکار ہے، اسے 2015 میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا، 2019 سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں۔ لوگ گھر کو باہر سے دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گھر کو دیکھنے والوں کو اپنا عکس ہی دکھائی دیتا ہے۔
مالک مکان کے مطابق یہ گھر اس لئے بنایا کہ وہ اپنے ماحول سے بات کرسکے کیونکہ چوراہے کے درختوں کے عکس آئینوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
