اوپن مارکیٹ میں ڈالر 183 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 181 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ اوپن ریٹ 183 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ڈالر کی قدر 1.21 روپے بڑھ کر 181.78 روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے کے اضافے سے 183 روپے ہوگئی، برطانوی پاؤنڈ کے ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.89 روپے ہوگئے۔
برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3 روپے بڑھ کر 240.50 روپے ہوگئی، یورو کرنسی کی قدر 1.69 بڑھ کر 200.47 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر1 روپے بڑھ کر 201 روپے رہی۔
