ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ وزارت اور پارٹی عہدے سے مستعفی

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے مستعفی ہوگئے، جبکہ انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے، پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے ان کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔
طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سےاستعفیٰ دے دیا ہے، عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، پرویزالہٰی میرے محسن ہیں ہرحال میں ان کے ساتھ ہوں، چودھری شجاعت سے درخواست کی تھی عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا۔انکا کہنا تھاضمیرکی آواز پرووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، میں سمجھتا ہوں وزیراعظم نے بہت وقت ضائع کر دیا، میں تنہا ہوں دیگر ممبران اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیں گے
ذرائع کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاق میں حکومت کی حمایت پر اپنے استعفے سے متعلق ق لیگ کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کررکھا تھا، کیوں کہ وہ حکومت کی حمایت نہیں کرنا چاہتے تھے، جب کہ ق لیگ قیادت کی ہمدردیاں شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھیں، طارق بشیر چیمہ نے حکومت کیخلاف سخت موقف اپنا رکھا تھا۔ طارق بشیر کا کہنا تھا کہ میں حکومت کے خلاف اصولی موقف سے واپس نہیں ہوسکتا۔
