بدزبان شہباز گل کی نئی واردات سامنے آ گئی

ماضی میں اسلام آباد کی دو بڑی یونیورسٹیوں سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بر طرف کیے جانے والے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی ایک اور واردات سامنے آ گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکہ پر عمران حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگانے والے شہباز گل وفاقی کابینہ کا حصہ ہونے کے باوجود اب بھی ایک امریکی یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور وہاں سے تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں، لیکن اس حقیقت پر انہوں نے اب تک پردہ ڈال رکھا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنی ملازمت اور تنخواہ کو کابینہ ڈویژن میں ابھی تک ڈیکلیئر نہیں کیا۔ پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل ایک امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور کابینہ ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں اس بات کو چھپایا گیا ہے جو کہ ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔ ماضی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر فارغ ہونے والے شہباز گل اس وقت یونیورسٹی آف ایلینائے میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔

روزنامہ جنگ نے یہ خبر بریک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف ایلینائے نے تحریری طور پر تصدیق کی ہے کہ شہباز گل اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 24 ہزار ڈالرز ہے۔

یونیورسٹی کے سرکاری جواب کے مطابق شہباز گل وہاں مینجمنٹ اور تنظیمی رویے، مارکیٹنگ کے اصول اور خوردہ فروشی کے اصول سکھا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق انکے تمام معاون خصوصی اور مشیر کابینہ ڈویژن کے پاس اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات ایک مقررہ ڈیکلریشن فارم میں ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔ تاہم اپنی بد زبانی کی وجہ سے بدنام شہباز گل نے کابینہ ڈویژن کو اپنی امریکی یونیورسٹی کی ملازمت اور تنخواہ بارے کبھی آگاہ نہیں کیا۔ بطور معاون خصوصی اپنی تعیناتی کے بعد بھی وہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کابینہ ڈویژن کو اس بارے آگاہ نہیں کیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں اور واجبات کے فارم میں کہیں بھی اس کی عکاسی نہیں ہوتی کہ شہباز گل نے کبھی اپنی غیر ملکی تنخواہ یا ملازمت کو ظاہر کیا ہو۔ تاہم موصوف نے پاکستان میں کچھ جائیدادیں اور امریکہ میں ایک گھر کے ساتھ ساتھ کچھ رقم ظاہر کی ہے۔ جولائی 2020 میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اثاثوں اور واجبات کے فارم سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز گل ایک پلاٹ نمبر 406 – بلاک – ایف، گلبرگ ریذیڈنشیا، اسلام آباد کے مالک ہیں جس کی قیمت 3,956,000 روپے ہے۔ ان کے پاس ایک اور پراپرٹی فارم ہاؤس نمبر 302-D بلاک، گلبرگ گرینز اسلام آباد بھی موجود ہے۔

آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وزیراعظم دینگے

اثاثوں کے گوشوارے اور ڈیکلریشن کے مطابق شہباز گل اور ان کے خاندان کے پاس نقد 3.

76 ملین روپے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کے پاس مقامی بینکوں میں 2.6 ملین روپے سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں جے پی مورگن چیس میں ان کا 31 ملین روپے سے زیادہ کا بینک بیلنس ہے جبکہ بسی بینک میں مشترکہ خاندان کے اکاؤنٹ میں 1.6 ملین روپے ہیں۔ وہ امریکہ میں ایک ہی جائیداد کے مالک ہیں، جو رہن پر ہے، جس کی مالیت 13 ملین روپے ہے۔

جمع کروائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کےپاس دو کاریں ہیں جن میں سے ایک بی ایم ڈبلیو اور ایک کیمری یے جنکی مالیت 6.5 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ شہباز گل 5.5 ملین روپے کے سونے کے بھی مالک ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہونے کے باوجود اپنی نوکری اور تنخواہ چھپانے پر ان کے خلاف کیا ایکشن لیا جاتا ہے۔

Shahbaz Gul’s new incident came to light Urdu news | video

Back to top button