امارات اوراسرائیل میں آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے مابین آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا.
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ۔ اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔اس آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب جلد منعقد ہوگی ،جس کے بعد یہ تاریخی معاہدہ فوری طور پر نافذالعمل ہوجائے گا۔

Back to top button