اپوزیشن ،منخرف ارکان کیخلاف غداری کے مقدمات درج کرانے پرغور

تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن اور اپنی پارٹی کے منحرف اراکین کیخلاف غداری کے مقدمات درج کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے قانونی ٹیم کےاجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور حکومت گرانےکیلئےاپوزیشن نے غیرملکی معاونت حاصل کی۔
وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں اور حکومت گرانےکیلئےاپوزیشن نے غیرملکی معاونت حاصل کی، اور حکومت گرانے کیلئے غیرملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
