شہبا زشریف اورحمزہ کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا مسترد

مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں شہباز شریف او رحمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتیں فوری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
سپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے کے جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست پر فوری سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت قانون اور آئین کی محافظ بھی ہے، عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لے۔ جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے کہا کہ اگر عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، یہ عدالت اپنے ہی حکم پر کیسے نظر ثانی کرے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت ہمارا کیس سننے کو ہی تیار نہیں ہے۔
عدالے نے کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کیسے آرڈر پاس کر سکتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ حکم عدالت نے دینا ہے تاہم ان کو مؤقف سن لیا جائے۔جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔
جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نوٹسز جاری کرتے چار اپریل کو وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

Back to top button