عمران خان 15 دن مزید وزیراعظم رہیں گے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 15 دن مزید وزیراعظم رہیں گے۔
ایک بیان میں انکا کہنا تھاعام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر ہوں گے اور اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے کہ ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی۔
انہوں نے کہامیں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔
دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاجلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے،دو تین دن سے چل رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، یہ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں۔ یہ عوام میں جائیں اور مقابلہ کریں۔ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، حالیہ صورتحال سے متعلق عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کنایوں میں کہہ رہا تھا۔
انکا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس بھی عدالت میں جائے، سپریم کورٹ سپیکر کے خلاف نہیں جائے گی۔
خیا ل رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد مستر د کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نے صدر مملکت عارف علوی کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کو صدر منظور کر لیا۔

Back to top button