امریکہ:مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک،10 زخمی ہوگئے

امریکہ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں6 افراد اہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سیکرامنٹو کی اسٹریٹ 10 میں واقع ریسٹورینٹس اور بار پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں درجنوں افراد موجود تھے، مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،3زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Back to top button