آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کیخلاف پراپیگنڈا میں‌ ملوث 8 ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے آرمی چیف سمیت اہم شخصیات اور حساس اداروں‌ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹوئیٹرٹرینڈ چلانے والے سرغنہ مقصود عارف کو سبزہ زار لاہور سے حراست میں‌ لے لیا ہے، ملزم کے درجنوں جعلی اکائونٹ تھے، ایف آئی اے کی جانب سے اس گھنائونے اقدام میں ملوث مزید 7 افراد کو بھی حراست میں‌ لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے انسداد دہشتگردی اور سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، ایف آئی اے نے بتایا کہ 50 افراد سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے تھے، آرمی چیف کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ چلانے والے مقصود عارف کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے نے مقصود عارف کو سبزہ زار لاہور سے گرفتار کیا۔
21 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔تمام اکاؤنٹس ایف آئی اے کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔5 سے زائد اکاؤنٹس بلواسطہ یا بلاواسطہ ایک سیاسی جماعت سے ہیں۔200 سے زائد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔پورے ملک میں مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز چند روز قبل کیا تھا، ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے ، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا، وج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا تھا، وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔عمران خان نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔

Back to top button