گھر میں بہو عالیہ کی چلتی ہے

بھارتی فلم انڈسٹرکی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹار اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بعد سسرال میں اپنی دھاک بیٹھنا شروع کر دی ہے
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ واداکارہ نیتو کپور سے ایک شو کے دوران سوال ہوا کہ اب تو بیٹے کی شادی ہوگئی ہے تو گھر میں کس کی مانی جاتی ہے؟، نیتو نے جواب دیا کہ گھر میں صرف میری بہو کی چل رہی ہے اور میں چاہتی بھی یہی ہوں۔
یادر ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی نامو جوڑی عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی اور ابھی سے ہی عالیہ بھٹ نے اپنے سسرال میں ڈھاک بٹھانا شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ نیتو کپور ’’جگ جگ جیو‘‘ فلم کے ذریعے پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں، راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
