جے یو آئی ف کےزاہد اکرم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی منتخب

جے یو آئی ف کے ایم این اے زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا اور زاہد اکرم درانی کے سوا کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے،اس طرح زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور
ذرائع کے مطابق ان کے منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا جب کہ زاہد اکرم درانی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
