سائنس فکشن فلم تھور کی چوتھی فلم کا ٹریلرجاری

سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم ’تھور‘ کے چوتھے پارٹ کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جولائی میں ریلیز کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، سیریز کی تیسری فلم ’تھور ریگنوروک‘ کو نومبر 2017 میں پیش کیا گیا تھا، اس فلم کی تیاری میں نصف دہائی لگی ہے۔
مختصر دورانیے کے ٹریلر میں کرس ہیمس ورتھ کو ہی ’تھور‘ کے کردار میں دکھایا گیا جبکہ اس بار نتالی پورٹمین مسز تھور کی روپ میں دکھائی دیں گی، پہلے ہی خبریں تھیں کہ نتالی پورٹمین کے کردار ایکٹر جینے فاسٹر کو ’تھور‘ کی چوتھی فلم میں دکھایا جائے گا۔
چوتھی فلم میں بھی سیریز کی تیسری فلم کی کاسٹ شامل ہے جبکہ اس کی ہدایات بھی ٹیکا ویٹیٹی نے دی ہے جو خود بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں، فلم میں ٹیسا تھومپسن اور کرسچن بیل بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس 8 جولائی کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیریز کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے ’تھور‘ کا نام دیا گیا تھا، پہلی فلم کی ریکارڈ کمائی کے بعد اس کی دوسری فلم ’تھوردی ڈارک ورلڈ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
