ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، 16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر 16 اپریل تک 17 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہے جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.61کروڑ ڈالر اضافے سے 10.88ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.92کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.15 ارب ڈالر رہے۔