شان مسعود کائونٹی میں دو مرتبہ ڈبل سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی

پاکستانی بلے باز شان مسعود کائونٹی کرکٹ میں مسلسل دو مرتبہ ڈبل سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔

قومی بلے باز شان مسعود 89 برسوں میں انگلش کاؤنٹی میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان سے قبل پاکستان کے ارشد پرویز نے 1977-78میں ایچ بی ایل کے لیے لگاتار2 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

لیسٹرشائر کیخلاف ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 219 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

Back to top button