اداکارہ مریم نفیس کے شوہر کو انکی کتیا نے پسند کیا تھا


ڈرامہ سیریز ’’دیار دل‘‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر امان احمد سے شادی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ اگر تم میری پالو کتیا (کوکی) کو پسند آ گے تو میں شادی کر لوں گی۔ مریم نے یہ واحیات انکشاف ندا یاسر کے شو میں شوہر کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے کیا، انہون نے بتایا کہ جیسے ہی میں 19 برس کی ہوئی تو میری والدہ شادی کے لیے میرے پیچھے پڑ گئیں۔
مریم نے بتایا کہ انکی والدہ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا اور انہیں کہا کہ وہ شادی کے بعد جو کرنا چاہے، کر لے لیکن فی الحال شادی کرے، مریم نفیس کے مطابق والدہ نے بہت سارے لڑکوں کو گھر بلایا اور لڑکوں کی تصاویر بھی دکھائیں۔ انکی بھرپور کوشش تھی کہ وہ کم عمری میں ہی میری شادی کروا دیں۔ مریم نفیس نے بتایا کہ جب انہیں امان احمد پسند آگئے اور والدہ کو بتایا تو وہ ان کے شریک حیات کو پرکھے اور دیکھے بغیر ان کی شادی کے لیے تیار ہوگئیں۔

مریم نفیس کے مطابق انہوں نے تب بھی والدہ کی بات نہیں مانی اور پہلے اپنے ہونے والے شریک حیات کو پرکھا اور سمجھا۔ اس دوران مریم کے شوہر امان احمد نے بھی اپنے دل کی باتیں بتائیں اور انکشاف کیا کہ شادی کے لیے پسند کیے جانے سے قبل انہیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑا، امان احمد کے مطابق مریم نفیس نے شادی کے لیے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ ان کی ’پالتو کُتیا‘ (کُوکِی) کو پسند آئے تو وہ ان سے شادی کے لیے اہل ہوجائیں گے۔ امان احمد نے بڑے فخر سے چول مارتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ مریم نفیس کے ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) کو پسند آگئے اور ان کی شادی ہوگئی، مریم نفیس نے بتایا کہ شادی کے موقع پر بھی ان کی ’پالتو کُتیا‘ (کُو کِی) ان کے ساتھ تھی اور عروسی لباس میں وہ ان کی گود میں بیٹھی تھی، دراصل ’’پالتو کُتیا‘‘ (کُو کِی) ان کی نہیں، ان کی والدہ کی ملکیت ہیں مگر وہ اس کا باقی اہل خانہ سے زیادہ خیال رکھتی رہی ہیں۔

Back to top button