پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کل ہوگی
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل (پیر کو ) درخواست پر سماعت کرے گا۔
مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتی ہوں ، استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے.
یاد رہے کہ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ جس معزز بنچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی وہی بنچ اس درخواست پر سماعت کرے۔رمضان شوگرملز کیس میں مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔