ملک کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھاپاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا تھاپاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کام یاب نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔انہوں نے کہا تھاپاکستان کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔

Back to top button