وزیراعلیٰپنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے سے کا حلف اٹھا لیا، گورنر ہائوس میں ہونے والی تقریب کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے 21ویں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب کے دوران مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور شریف فیملی کے اہلکار بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔
گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں تھی۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کے لیے 1000 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
جواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آج حمزہ شہباز اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد صوبے میں جاری آئینی بحران اختتام پزیر ہو جائے گا۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے اپنی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
