اجے دیوگن اور کاجول کی 23 سالہ کامیاب شادی کا راز کیا ہے؟


میاں بیوی میں صرف محبت ہہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے کافی نہیں ہوتی بلکہ دیگر خاندانی معاملات بھی رشتوں میں اتار چڑھائو کا سبب بنتے ہیں، بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن کے مطابق محبت کے باوجود شادی شدہ زندگی میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں۔
بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے صرف ’محبت‘ کافی نہیں، اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں، جوڑے کی بڑی بیٹی نیسا کی عمر 19 برس ہے، ان کی پیدائش 2003 میں ہوئی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا یگ بھی ہے، دونوں نے کیریئر کے عروج پر شادی کی تھی اور شادی سے قبل انکے درمیان تعلقات بھی رہے تھے۔
اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو 23 برس گزر چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب اور مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، حال ہی میں اجے دیوگن نے کامیاب شادی کے راز کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے صرف محبت کافی نہیں ہوتی۔ناجے دیوگن نے ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ مرد اور خاتون کے ذہن الگ ہوتے ہیں، دونوں کی سوچ بھی مختلف ہوتی ہے اور دوسرے شادی شدہ جوڑوں کی طرح ان کی ازدواجی زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ رہا۔ناجے دیوگن نے اعتراف کیا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہوتے رہے مگر دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت اور افہام و تفہیم سے معاملات کو آگے بڑھایا، اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کی یہ سوچ غلط ہے کہ کامیاب شادی کے لیے محبت ہی سب کچھ ہوتی ہے، کہ حقیقت یہ ہے کہ کامیاب شادی کے لیے صرف محبت کافی نہیں ہوتی۔
اجے کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے، ویسے ویسے دیگر عوامل بھی اس کے رشتے اور سوچ پر حاوی ہو جاتے ہیں لیکن ایسے میں انسان کو معاملات کو سمجھداری سے آگے لے کر جانا ہوتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں دکھاوے کی محبت پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی جسمانی پیار ہمارے لیے اتنی اہمیت رکھتا ہے۔ اجے نے کہا کہ ہم دونوں فطری طور پر دوسروں کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں اور یہی ہماری کامیاب شادی کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول بہت سے بالی ووڈ فلموں میں اکٹھے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان میں یو می اور ہم، پیار تو ہونا ہی تھا، اور دل کیا کرے، قابل ذکر ہیں۔

Back to top button