مسجد نبوی واقعہ پرشیخ راشد شفیق پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیاہے۔
اتوار کی صبح راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی.
ذرائع کا کہنا تھاشیخ راشد شفیق کواسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مسجد نبوی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ پر گزشتہ روزسابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائو سمیت 100 افراد کیخلاف فیصل آباد میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کی شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ان کے وفد میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا،ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔
