بھارتی بینک میں موجود چینی کمپنی کے 725 ملین ڈالر ضبط

بھارتی بینک میں موجود چینی کمپنی کے 725 ملین ڈالر ضبط کر لئے گئے ہیں ۔بھارتی حکام کے مطابق سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیائومی نے رائیلٹی کی ادائیگی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجی۔ مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز فروری میں کیا تھا۔ اس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی کثیر رقوم کی ترسیل چین میں موجود اس کمپنی کے پیرنٹ گروپ کے ایما پر کی گئیں۔ تاہم شیاؤمی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔
اس کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کے تمام آپریشنز بھارتی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہیں۔
