مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا ،لیموں 1000 روپے کلو فروخت

ملک بھر میں ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید سے ایک دن پہلے لاہور میں ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، دیسی لیموں نےتو تمام ریکارڈ توڑ دیےجو ایک ہزار روپےفی کلو میں بک رہا ہے۔ 80 روپےکلو میں بکنے والا پیاز 100 روپےکا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپےکلو ہوگیا ہے، ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900 اور بکرے کا گوشت 1700 روپےفی کلو میں دستیاب ہے۔
ادھر کراچی میں بھی پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو ان کا وہی رٹا رٹایا جملہ کہ پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔

Back to top button