مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چھوڑ دیں، علی ظفر کا سیاستدانوں کو مشورہ

معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ علی ظفر نے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔
