ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ بھابی اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا نے بالآخر اپنے سے دس برس چھوٹے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور پانچ سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، تاہم اب وہ شادی کر کے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، شادی ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوں گے، خیال رہے کہ اب تک ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی جانب سے شادی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ارجن کپور نے کئی مشہور بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جن میں عشق زادے، پانی پت، مبارکاں، اورنگزیب، ہاف گرل فرینڈ، اور غنڈے سامل ہین۔ انہوں نے کپور خاندان کے دوسرے افراد کی طرح فلموں میں اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا یے، دوسری جانب ملائیکہ اروڑہ نے دبنگ، دل سے، ہائوس فل ٹو، ویلکم، دبنگ ٹو، گبر سنگھ، اور ڈولی کی ڈولی جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے 1998 میں ارباز خان کے ساتھ شادی کی تھی اور طویل رفاقت کے بعد 2017 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ ارباز سے طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑا کو ارجن کپور کی شکل میں نئی محبت مل گئی۔ اگرچہ ملائیکہ اور ارجن کی عمروں میں 12سال کا فرق ہے مگر دونوں اس تعلق پر بہت خوش ہیں۔ اب بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ دونوں شادی کر کے بچے بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ارجن کپور کی پہلی اور ملائیکا اروڑا کی دوسری شادی ہوگی۔ یاد رہے کہ ارباز خان سے ملائکہ اروڑا کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ اب 17 برس کا ہے۔

Back to top button